کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے ساحل سمندرپر تفریح کیلئے آئے4 دوستوں کومبینہ پولیس اہلکاروں نےلوٹ لیا۔
کراچی میں پولیس وردیوں میں ملبوس مبینہ اہلکاروں کی شہریوں سےلوٹ مارکی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے ، متاثرہ شہری فراز کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔
ویڈیومیں شہری فراز کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر باوردی 2پولیس اہلکار ہمارے پاس آئے، پولیس اہلکاروں نے ہمیں کہا کہ تمہیں تھانے لے جاکر بند کردینگے، ایس ایچ اونےہمیں500موٹرسائیکلیں بندکرنےکاکہاہے۔
شہری فراز نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں نےہم سےکہا کہ 5 ہزار دو ، نہیں تو تم لوگوں پر مقدمہ کردینگے، ہم نے 2ہزار روپے دیے تو ہماری جان چھوٹی۔
ایس پی کلفٹن ظفر صدیق چھانگلہ نے اس واقعہ کے حوالے سے ڈی ایس پی درخشاں کو ہدایت جاری کردی ہیں، ایس پی کلفٹن کاکہنا ہے کہ اگر کوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔