کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی اہلکار کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان دن کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔