نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ ڈھیری کٹی خیل میں غیرت کے نام پر شوہر نے 26 سالہ بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق مقتولہ روبینہ کافی عرصہ سے ناراض ہو کر اکیلی رہ رہی تھی، ملزم مشتاق علی بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایاکہ مقتولہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی ہے، ملزم کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔