شیخوپورہ: (دنیا نیوز) قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 1 فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 3 ڈاکو راہگیر فیملی سے ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، ڈاکو ڈکیتی اور لوٹ مار کے ساتھ خواتین کو جنسی ہراساں بھی کر رہے تھے، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی گشت ٹیم کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے بڑی حکمت عملی سے اپنی، متاثرہ فیملی اور راہگیروں کی جان بچاتے ہوئے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا، ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا جبکہ فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں ریڈ کر رہی ہیں۔