لاہور: (ویب ڈیسک) رائیونڈ پولیس نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اطلاع موصول ہونے پر رائیونڈ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا،ملزم عاقب محمود نے بچی کو ڈرا دھمکا کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کےمطابق ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،ایس پی صدر سدرہ خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔