کراچی: گارڈن سے پھندا لگی لاش برآمد، کورنگی میں نوجوان قتل، دیگر علاقوں سے 5 گرفتار

Published On 30 October,2023 01:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران 2 نوجوان جان گنوا بیٹھے جبکہ 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

گارڈن سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ عاصم جمیل نامی شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، وقوعہ کے وقت عاصم جمیل جم میں ایکسرسائز کر رہا تھا، کورنگی باغ پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے تھانہ گارڈن کی حدود سے ذاتی تنازع پر شہری کو قتل کرنے اور دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، ملزم سے آلہ قتل پستول بمعہ راؤنڈز بھی برآمد کر لی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شاہ لطیف پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد رکشہ گینگ کے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے پسٹل، چھینا گیا سامان، واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کر لیا، ملزمان پہلے بھی متعدد بار مختلف تھانوں میں بند ہو چکے ہیں، رکشہ گینگ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔