حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے دوران چیکنگ بسم اللہ ایکسٹینشن کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، زخمی ملزم کی شناخت عطاء اللہ پٹھان کے نام سے ہوئی، ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فرار ساتھی کی تلاش شروع کر دی۔