کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کا واقعہ کندھ کوٹ کے تھانہ میانی کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے اہلکار موقع پر دم توڑ گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت خالد حسین کے نام سے ہوئی جو لاڑکانہ کا رہائشی تھا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔