جوڈیشل سب جیل سجاول سے تین خطرناک قیدی فرار، سکیورٹی عملہ معطل

Published On 25 February,2024 02:38 pm

سجاول :(دنیا نیوز) جوڈیشل سب جیل سجاول سے تین خطرناک قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے، ایس ایس پی نے سکیورٹی عملہ معطل کر دیا۔

تینوں قیدی مختلف جرائم میں ملوث تھے، فرار ہونے والے قیدیوں میں رفیق مرگر ، بلاول چانڈیو اور ستار مگنہار شامل ہیں، تمام قیدی سجاول سب جیل کے بیرک نمبر 3 میں قید تھے۔

قیدی رات کی تاریکی میں بیرک کی کھڑکی توڑ کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تمام رات جیل انتظامیہ کو پتہ نہیں چل سکا کہ قیدی فرار ہو گئے ہیں ، جیل انتظامیہ نے بیرکوں کا جائزہ لیا تو بیرک نمبر 3 سے قیدی غائب تھے۔

ایس ایس پی سجاول شہلا قریشی نے آر آئی پولیس لائنز سمیت سکیورٹی پر مامور تمام عملے کو غفلت پر معطل کر دیا۔