لاہور : (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور کی کیمپ جیل میں قیدیوں کی سہولت کیلئے سمارٹ سٹور کو فعال کردیا گیا۔
کیمپ جیل میں سمارٹ سٹور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تحت قائم کیا گیا ہے جہاں سے قیدی چائے،کولڈ ڈرنکس، بیکری آئٹمز،صابن سمیت ضرورت کی تمام چیزیں خرید سکیں گے۔
اس اقدام سے قیدی اب گھروں سے سامان منگوانے کے بجائے جیل سے ہی لے سکیں گے، قیدیوں کے پنجاب بینک میں موجود اکاؤنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن پیمنٹ ہو سکے گی۔