خیرپورناتھن شاہ: (دنیا نیوز) خیرپور ناتھن شاہ میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں شہداد کھوسو میں دو گروپوں کھوسہ اور چانڈیہ برادری کے درمیان کسی بات پر جھگڑا شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں بدل گیا، ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مخالف موقع پر دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، مرنے والے شخص کی شناخت قائم کھوسو کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔