ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 مبینہ ڈاکوؤں نے ملتان کے علاقے امیر آباد کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی اور ایم ڈی اے چوک کی طرف فرار ہو گئے، شہریوں نے ان کا تعاقب کیا تو ایم ڈی اے چوک پر ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، دونوں ملزموں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔