پابندی کے باوجود گوجرانوالہ میں بسنت، رات بھر پتنگ بازی

Published On 08 March,2024 05:43 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پابندی کے باوجود بلا خوف و خطر منچلوں کی جانب سے بسنت منائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں جمعرات کی رات شہریوں کی بڑی تعداد نے پتنگ بازی کی اس حوالے سے چھتوں پر خصوصی انتظامات کیے گئے، منچلوں نے پتنگیں اڑانے کیلئے لائٹنگ بھی کی، جناح روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ میں بو کاٹا گونج سنائی دیتی رہی۔

اندرون شہر اور پوش علاقوں میں شہریوں کی جانب سے پتنگ بازی کیساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، پولیس پابندی کے باوجود منچلوں کو بسنت منانے سے روکنے میں ناکام رہی، کئی مقامات پر خانہ پوری کیلئے کارروائی کی گئی لیکن اس کا خاطر خواہ فائدہ نہ ہو سکا اور پتنگ بازی ہوتی رہی۔