ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں 5 سالہ بچے کے قتل میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، قتل کے حوالے سے اہم انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی گلگشت پولیس نے 5 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معاملہ حل کرتے ہوئے 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا، مقتول اویس کو 25 فروری کو ملزم عامر نے گلی میں کھیلتے ہوئے اغواء کیا تھا۔
سی پی او ملتان نے بتایا ہے کہ ملزم نے 5 سالہ اویس سے زیادتی کی کوشش کی اور گلہ دبا کر قتل کیا اس کے بعد نعش کو الماری میں چھپا دیا، دس دن بعد ملزموں نے بچے کی لاش الماری سے نکال کر گلی میں پھینک دی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے ذاتی رنجش پر 5 سالہ اویس کو قتل کیا، 5 سالہ بچے کا قتل افسوسناک واقعہ ہے، ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔