ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ایف آئی اے نے 6 کروڑ روپے سے زائد خورد برد میں ملوث بینک ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی جانب سے ملتان کے علاقے میں کارروائی کی گئی اس دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت محمد صدیق کے نام سے ہوئی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ محمد صدیق 6 کروڑ سے زائد مالیت کی ادویات کی خرد برد میں ملوث ہے، ملزم نے سٹیٹ بینک ملتان کے ادویات کے ٹھیکے کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔