جہلم: (دنیا نیوز) جہلم میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کے 4 بچے برح طرح جھلس گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماں اپنے 4 بچوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں ہیٹر لگا کر سو رہی تھی کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، نیند کی وجہ سے تمام افراد کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ بری طرح جل گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ سے جھلسنے والے تمام افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔