بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس زیر حراست ملزم کو مسروقہ مال کی برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ بہاولپور کے علاقے تھانہ بغداد کی حدود میں 12 موڑ کے قریب اسے چھڑانے کیلئے گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا، ملزم کی شناخت اسد عرف چوڑا کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو سنگین جرائم اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا، لاش تھانے منتقل کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔