نوڈیرو: عالمی یوم خواتین پربھی حوا کی بیٹیاں دیرینہ رنجش کی بھینٹ چڑھ گئیں

Published On 08 March,2024 12:35 pm

نوڈیرو: (دنیانیوز) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جارہا ہے مگر اس دن بھی حوا کی بیٹی ظلم کا شکار ہونے سے بچ نہ سکی ، سندھ کےضلع لاڑکانہ کے قصبے نوڈیرو میں دو خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں میر واہ کھوکر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواتین کوموت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق خواتین میں 28 سالہ کرن، 23 سالہ مسمات نسیم کھوکھر شامل ہیں۔

واقعہ کے اطلاع پر نوڈیرو تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے نوڈیرو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دو برادریوں میں دیرینہ رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے۔