کراچی: بلڈنگ کی 7 ویں منزل سے خاتون کی لاش برآمد

Published On 08 March,2024 05:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں بلڈنگ کی 7 ویں منزل سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی جبکہ اس کی بیٹی بیہوشی کی حالت میں پائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع جناح کمپلیکس کی 7 ویں منزل سے خاتون کی لاش ملی ہے، مرنے والی خاتون کی عمر 50 سال سے زائد ہے تاہم مرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، خاتون کی بیٹی بھی فلیٹ میں نیم بیہوشی کی حالت میں پائی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش اور متاثرہ لڑکی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں لڑکی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، متاثرہ لڑکی کی عمر 12 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے، پولیس نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔