اے این ایف کی کارروائیاں ،114 کلو سےزائدمنشیات برآمد،5ملزمان گرفتار

Published On 08 March,2024 08:53 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 4 کارروائیوں میں114کلوسےزائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 5ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی،راولپنڈی،قلات اور اٹک میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 93 کلو چرس،18کلو افیون برآمد کی گئی ۔

حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 3کلو  600گرام آئس بھی برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔