خانیوال: (دنیا نیوز) تھانہ نواں شہر کے علاقے چراغ بیلا میں 26 سالہ نوجوان نے منگیتر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
26 سالہ مبشر اور 20 سالہ رابعہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، دونوں کے گھر والوں کی رضا مندی سے دونوں کا رشتہ طے ہوا، 2 روز قبل لڑکی کے والد نے یہ رشتہ توڑ دیا۔
رشتے سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کے گھر جاکر فائرنگ کر کے پہلے لڑکی کو قتل کیا پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔
پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مرنے والے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔