کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 09 March,2024 06:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریڈی پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو کے مقام پر بوٹ بیسن پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔