پاکپتن: نامعلوم افراد نے تاجر کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا

Published On 12 March,2024 03:38 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے ایک روز قبل اغواء کیے جانے والے تاجر کو قتل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اغواء برائے قتل کا افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں پیش آیا جہاں ایک روز قبل محلہ فرید نگر کے رہائشی تاجر کو دوکان بند کر کے گھر واپس آتے ہوئے نامعلوم ملزمان اٹھا کر لے گئے تھے۔

گزشتہ روز 55 سالہ تاجر عادل رفیق کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد قتل کرنے کے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔