راولپنڈی: (دنیانیوز) تھانہ پیرودھائی کے علاقے ڈھوک نجو میں 22 سالہ لڑکی کے پراسرار قتل کے معاملے پر پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
تھانہ پیرودھائی پولیس میں درج مقدمے میں تنویر، نور اور ماہم نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے ، مقدمے کے متن کے مطابق مقتولہ حفضہ ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور پر کام کرتی تھی اور کرائے پر رہائش پذیر تھی، مقتولہ 5 مارچ کو گھر سے واپس راولپنڈی آئی جبکہ اس کا نمبر مسلسل بند رہا ۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بذریعہ فون کال اطلاع ملی کہ مقتولہ حفضہ کی لاش ہولی فیملی ہسپتال میں موجود ہے، مقتولہ کی گردن پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔