کراچی:(دنیا نیوز) نارتھ ناظم آباد میں کم عمر بہن بھائی کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ حیدری پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ لاپتہ بچوں کے ماموں سلمان احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق بچے گزشتہ رات گھر سے 11بج کر 55 منٹ پر چپس لینے نکلے اور لاپتہ ہوگئے،جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔
یاد رہے گمشدہ دنوں بہن بھائی اپنے ماموں کے گھر میں رہتے ہیں ، مغوی بچوں کے والدنے ان کی ماں کو 8 سال قبل طلاق دے دی تھی، بچوں کی ماں دبئی میں ملازمت کرتی ہے۔