کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں لاپتہ شہری کے اغواء کیس ملزم شیخ محمدشعیب عرف شعیب شوٹر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے کہا ملزم کو 2018ء میں اسی کیس میں عبوری ضمانت ملی تھی، ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کی، سماعتوں میں غیرحاضررہا، ملزم کو دوبارہ گزشتہ ماہ عبوری ضمانت دی گئی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شوٹر نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم ہے، اس کیس میں مفرورہونے کی وجہ سے شعیب شوٹرعدالت میں حاضر نہیں ہوا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ شعیب شوٹر نقیب اللہ قتل کیس میں بھی ضمانت لے چکا ہے، ملزم پر نقیب اللہ قتل کیس میں بھی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔