راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 11 March,2024 06:21 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ گوجر خان کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر دھاوا بول دیا، ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔