گھوٹکی:(دنیانیوز) گھوٹکی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار مغویوں کو دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے، پولیس نے مشکوک جان کر ملزموں کاتعاقب کیا تو دونوں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
بازیاب ہونے والوں میں شفقت اور اویس شامل ہیں جن کا تعلق، مری اسلام آباد سے ہے،اغوا کاروں نے دونوں شہریوں کو ایک ماہ قبل سستی گاڑی بیچنے کا جھانسہ دے کر بلایا اور اغوا کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ شہریوں کو کاروبار اور سستی اشیا کی فروخت کا جھانسہ دے کر اغوا کاروں کے بہت سے گروہ سماجی رابطوں کی سائٹس پر سرگرم ہیں، جو شہریوں کو اغوا کے بعد لواحقین سے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔