لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے لاہور میں قتل کے الزام میں خاتون ٹک ٹاکر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے 2 سال قبل ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم رضوان ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان علی کو واقعے کے 2 سال بعد مسقط سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ہے۔