کراچی : پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو پار، 3کو گرفتار کر لیا گیا

Published On 09 March,2024 06:15 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 2ڈاکو ہلاک، 3گرفتارکرلئے گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ گارڈن  کے مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ڈاکو سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

دوسرا مقابلہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا جہاں پولیس نے ایک زخمی ڈاکو کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کا کہنا تھا کہ پولیس اور ڈاکوؤں میں دو طرفہ فاٸرنگ کا تبادلہ ندی بند کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں دو ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا ،گرفتار ملزمان سے اسلحہ دو پسٹل اور مسروقہ موبائل فون برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں زخمی ہونے والا معاز اور اس کے ساتھی علی اور عبید شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔