کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published On 09 March,2024 02:28 pm

کراچی: (دنیانیوز) پریڈی اور بوٹ بیسن کی حدود میں دو مختلف پولیس مقابلوں میں تین زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق ایک پولیس مقابلہ کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کےقریب جبکہ دوسرا صدرمیں ہوا، موٹرسائیکل سواروں کو پولیس نےرکنےکااشارہ کیا توانھوں نےپولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے3 ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان،سلیمان،انس اورحیدر عرف شہزادکےنام سےہوئی ، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکرلیا گیا، ملزمان سے3پستول بمعہ راونڈ،2موٹرسائیکلیں بھی برآمدکی گئیں۔

ملزمان شہرکےمختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی متعددوارداتیں کرچکےہیں، ملزمان کےخلاف مقدمات درج،سابقہ کرمنل ریکارڈچیک کیا جا رہا ہے ۔