کوٹ مومن: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ بدر رانجھا میں نویں کلاس کا طالب علم مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سبق یاد نہ کرنے پر نجی سکول ٹیچر نے سمیع اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، اہل خانہ کے مطابق تشدد سے بچے کی دو جگہوں سے ٹانگ اور کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔
لواحقین کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا رکھا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے بچے کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے کی رپورٹ طلب کر لی۔