شکارپور:(دنیا نیوز) شکار پور میں مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع شکارپور کے سٹور گنج تھانے کی حدود ٹاروپور محلہ میں گشت کے دوران دومسلح افراد نے اچانک پولیس وین پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم فرار ہونے گئے۔
زخمیوں اہلکاروں میں شمس الدین لہر، اور محمد طاہر شامل ہیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے فوری طور پرسول ہسپتال شکار پور منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا، تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔