سیہون :(دنیا نیوز)حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے توشہ خانہ سے سونا چوری کے معاملہ پر دو ماہ کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو ہوش آ گیا، واقعے کی انکوائری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کے سرکل افسر ذیشان میمن کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سندھ کی ٹیم سیہون پہنچی، اینٹی کرپشن حکام نے مزار قلندر کا دورہ کرکے توشہ خانہ کا جائزہ لیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے مزار قلندر کے موجودہ منیجر جمیل انصاری سے واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کی جبکہ اینٹی کرپشن ٹیم نے محکمہ اوقاف کے موجودہ منیجر کو کل اینٹی کرپشن دفتر میں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
واضح رہے مزار قلندر لعل شہباز کے توشہ خانہ سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا سونا چوری ہوا تھا واقعہ میں سابق منیجر اوقاف سیہون زبیر بلوچ اور ان کا قریبی دوست علی رضا گوپانگ گرفتار ہوئے تھے۔