اٹک: (دنیانیوز) اٹک میں چار ماہ کے بچے کی خریدو فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
ڈی پی او اٹک کےمطابق ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے عوض حسن نے اپنا بیٹا ملازم حسین کو فروخت کیا تھا، بچے کی عمر چار ماہ ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ بچے کو بازیاب کروا کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔