کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو ہلاک

Published On 12 March,2024 02:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ملزم مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں 2 مسلح ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پٹرولنگ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کھڈی سٹاپ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ملزم پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث تھا، ڈاکو کی شناخت اور کریمنل ریکارڈ تلاش ڈیوائس سے چیک کرایا جا رہا ہے، مرنے والے ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔