شارجہ جانے والی پرواز پر 2 بھائیوں سے 9 کلوگرام حشیش برآمد

Published On 13 March,2024 08:52 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کی نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والی پرواز پر 2 بھائیوں سے 9 کلوگرام حشیش برآمد کر لی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرعارف اور رحمان اللہ نے مذکورہ حشیش کارٹن کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔