لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سانحہ اچھرہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگز کی مشترکہ ٹیم نے انٹیلی بیسڈ آپریشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا ، ملزمان نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔
گرفتار ملزمان میں ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش شامل ہیں، ملزمان نے ہجوم کو تشدد پر بھی اُکسایا تھا، وقوعہ کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے، موبائل فونز بند کر لئے تھے۔