لاہور: (دنیا نیوز) دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ صوبائی دارلحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا جہاں دو مسلح گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے راہگیر نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ علی امین کو گردن میں گولی لگی، مقتول آخری منٹ سٹاپ کا رہائشی تھا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔