پشاور :(دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ابتدائی اطلاع کے مطابق تھانہ مچنی میں تعینات کانسٹیبل زرشاد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا وجوہات کچھ اور ہیں، کانسٹیبل زرشاد کے قتل کے متعلق مختلف زوایوں سے تفتیش کررہے ہیں۔