شہر قائد میں پٹرول پمپ پر واردات، ڈاکو کیشئر سے نقدی چھین کر فرار

Published On 30 March,2024 10:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) راشد منہاس روڈ گلشن جمال میں پٹرول پمپ پر موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے کیشئر سے نقدی چھین لی۔

ڈاکوؤں نے جائے وقوعہ پر موجود سکیورٹی اہلکار سے موبائل فون بھی چھین لیا، متاثرہ اہلکار نے اپنے پستول سے ملزموں پر فائرنگ بھی کی تاہم ملزم جوابی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزموں نے کس طرح درجنوں لوگوں کی موجودگی میں واردات کی، ملزموں نے فرار ہوتے ہوئے جوابی فائرنگ بھی کی۔