راولپنڈی: (دنیا نیوز) جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون، دو میڈیکل سٹور سیل کردیے گئے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی کے علاقے بوہڑ بازار میں 2 میڈیکل سٹورز پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد کرلیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق، برآمد ہونیوالی ادویات کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔