کراچی: (دنیا نیوز) درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے درخشاں تھانے میں مقدمے میں ملوث ملزمان سابق ایس ایچ او درخشاں علی رضا اور ہیڈ محرر فیصل لغاری کو پیش کیا ۔
تفتیشی افسر کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا متعلقہ مجسٹریٹ کی چھٹی ہونے کی وجہ سے سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کی ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ ساحل میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، گزشتہ سماعت میں ایس ایچ او کے وکیل نے سارا الزام ایس پی کلفٹن نیّر پر لگایا تھا۔
واضح رہے کہ مقتول معيز پر عدالت میں پہلے ہی کیسز زیرِ سماعت تھے، مقتول کا بیٹا بھی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔