جیکب آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد اور جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت سجاد سومرو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب حیدر آباد میں تھانہ حالی روڈ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران منشیات فروش گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار ملزم مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔