اے این ایف نے 8 ملزمان پکڑ لئے، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Published On 22 April,2024 09:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور پنڈی بھٹیاں میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 156 کلو گرام چرس، 96 کلو گرام افیون، 1.4 کلو گرام ہیروئن، 470 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔