رحیم یارخان: (ویب ڈیسک) شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا۔
افسوسناک واقعہ ضلع رحیم یار خان کی حدود میں ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے بستی میانی میں پیش آیا جہاں والدین کی جانب سے زبردستی شادی کی کوشش پر لڑکی نے انکار کیا جس پر والد اور رشتے داروں نے لڑکی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلادیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں پر بدترین تشدد اور آگ سے جھلسنے کے نشانات پائے گئے ہیں، والدین اور رشتے داروں کے خلاف لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قبرستان سے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جسے قتل چھپانے کے لیے مقتولہ کے والدین اور رشتے دار دفنانے کی کوشش کررہے تھے۔