لاہور: (دنیا نیوز) شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے، شیرا کوٹ میں مجاہد سکواڈ نے 10 من مرده جانور کا گوشت برآمد کرکے شہر میں مردہ جانور کے گوشت کی سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس پی زوہیب رانجھا کے مطابق ملزم ننکانہ صاحب سے گاڑی میں مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہا تھا، مضر صحت گوشت کو تلف کرکے دیگر کارروائی کیلئے محکمہ فوڈ کو مطلع کردیا گیا، ملزم چاند کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا۔
زوہیب رانجھا نے مزید بتایا کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے مؤثر اقدامات جاری ہیں، ناکہ جات پر سپروائزری آفیسرز کی زیرنگرانی سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے۔