اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پولیس نے لڑکی بن کربچوں کو بلیک میل کرکے زیادتی کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔
تھانہ گوگیرہ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے، ملزمان کم عمر لڑکوں کو لڑکی کے نام سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پھنساتے تھے، ملزمان فحش تصویریں بنا کر بلیک میل کرتے اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جعلی فیس بک آئی ڈی اوکاڑہ کے باپ کے نام سے بنا رکھی تھی، ملزمان متعدد لڑکوں کو ہوس کا شکار بنا چکے، ملزم سے پولیس کی ابتدائی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گینگ میں سخاوت، سرور، رمضان سمیت 5 ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے ، مزید انکشافات کی تو قع ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیم کام کر رہی ہے، جلد گرفتار کر لیں گے، تفتیش میرٹ پر ہو گی، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔