خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، 2 افراد زخمی

Published On 12 May,2024 10:06 pm

خیبر: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ جمرود غنڈی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے پولیس اہلکار عابد آفریدی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جن کیخلاف سرچ آپریشن و تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔