کراچی: رینجرز نے سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ مار کر شہری کو بازیاب کروا لیا

Published On 22 May,2024 05:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ مار کر شہری کو بازیاب کروا لیا، واقعے پر سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے بتایا ہے کہ شہری بیرون ملک سے کراچی پہنچا تھا جس کو سی ٹی ڈی کی ٹیم نے حراست میں لے لیا، سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے حراست میں لیے گئے شہری کی اطلاع اعلیٰ حکام کو نہیں دی نہ ہی انٹری کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: حساس ادارے کا اہلکار بن کر شہری سے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا، 2 اہلکار گرفتار جبکہ 2 فرار ہیں، معطل ہونے والے اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل شامل ہیں، علیان سے تفتیش کی جا رہی تھی، سی ٹی ڈی کی ٹیم نے علیان کے اہل خانہ سے پہلے پانچ لاکھ روپے مانگے، پھر ایک لاکھ روپے رقم طے کی۔